--> Faisal Hakeem Urdu Columns | آبپارہ نامہ

دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی

منگل 20 جون 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے مہنگی کافی درحقیقت ایک پرندے کے فضلے میں موجود کافی کے بیجوں سے کشید کی جاتی ہے، اسے جیکو کافی کہا جاتا ہے جس کی ایک کلوگرام مقدار کی قیمت 1700 ڈالر تک ہوسکتی ہے، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 6 لاکھ کے لگ بھگ ہے، رپورٹس کے مطابق سب سے پہلے برازیل کے ایک کاشتکار ہنرک نے مشاہدہ کیا کہ سیاہ رنگت کا ایک بڑاپرندہ، کاشت کردہ کافی کے بیجوں کو مزے سے کھارہا ہے۔ ہنرک نے دیکھا کہ جیکو نامی مزید پرندے جمع ہوگئے اور اس کا کھیت اجڑنے لگا، ہنرک نےپرندوں کا فضلہ دیکھا جس میں بھی کافی کے بیج دکھائی دیئے۔ مسلسل دو سال کی محنت کے بعد اس نے جیکو پرندے کی بیٹ سے کافی کے بیج جمع کئے تو وہ ان کی تازگی اور خوشبو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ فضلے میں کافی کے سالم بیج موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق یوں کافی کی ایک نئی ورائٹی سامنے آئی جو اپنی خوشبو اور تاثیر میں اپنی مثال آپ تھی۔ اس سی بنی کافی مقبول ہوئی اور اب دنیا کی مہنگی ترین کافی میں شمار ہوتی ہے۔ ایک کلوگرام وزنی کافی پانچ سے چھ لاکھ روپے میں آسانی سے فروخت ہوجاتی ہے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور