--> Faisal Hakeem Urdu Columns | آبپارہ نامہ

اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف

جمعرات 11 مئی 2023ء

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے سب سے زیادہ رنگین شہروں میں سے ایک پورٹوفینو نے سیاحوں کو خوبصورت مشہور مقامات پر دیر تک ٹھہرنے سے روکنے کے لیے’نو ویٹنگ‘زونز متعارف کروائے ہیں۔ شہر میں ٹریفک کی روانی سمیت دیگر امور کر کنٹرول کرنے کےلئے نئے قوانین بھی متعارف کرائے گئے ہیں، نئے قانون کے تحت شہر کے خوبصورت مقامات پر سیلفیاں لینے پر سیاحوں کو 275 یورو یعنی 86 ہزار سے زائد پاکستانی روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے قوانین اس لیے نافذ کیے گئے ہیں کیونکہ یہ علاقے انتہائی مصروف ہوگئے ہیں اور چھٹیوں کے موسم میں بہت سے سیاح ان مقامات پر بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔ پورٹوفینو کے میئر، میٹیو ویاکوا نے دعویٰ کیا کہ سیاح مصروف علاقوں میں تصاویر لینے کے لیے روکتے ہیں تو ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور نتیجتاَافراتفری پھیل جاتی ہے۔ نئے قانون کے تحت سیاحوں پرصبح ساڑھے10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان پابندیاں لگائی گئی ہیں اور ان پابندیوں کا اطلاق دو دلکش مقامات پر ہوتا ہے جوکہ انسٹاگرام پر مشہور ہو چکے ہیں۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ پہلا سیاحتی یا مشہور مقام نہیں ہے جہاں سیلفیز لینے پر پابندی لگائی گئی ہے اس سے قبل امریکا، فرانس اور برطانیہ سمیت دنیا کے کچھ اور مشہور اور خوبصورت مقامات پر بھی ایسے ہی کچھ انوکھے قوانین نافذ ہیں۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ