--> Faisal Hakeem Urdu Columns | آبپارہ نامہ

موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا

هفته 27 مئی 2023ء

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ڈیم کے قریب سیلفی لیتے وقت سرکاری ملازم راجیش وشواس کا قیمتی موبائل مقامی ڈیم میں گر گیا۔ ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون کی تلاش کے لیے غوطہ خور بھی کوشش کے باجود نہ ڈھونڈ سکے،جس کے بعد راجیش نے ایک انوکھی ترکیب لڑائی، راجیش نے تیس ہاؤس پاور کی موٹر لگا کر تین دن تک ڈیم سے پانی نکالتا رہا یہاں تک کہ ڈیم میں ذخیرہ آب میں صرف ایک فٹ سے بھی کم پانی رہ گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازم نے 21 لاکھ لیٹر پانی ضائع کرکے اپنا موبائل فون تو حاصل کرلیا اور اس کا عذر پیش کیا کہ موبائل فون میں اہم سرکاری ریکارڈ بھی تھا اور میں نے ڈیم خالی کرنے کے لئے زبانی اجازت حاصل کی تھی،تاہم محکمے نے سرکاری ملازم کے عذر کو قبول نہ کرتے ہوئے معطل کردیا۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار