--> Faisal Hakeem Urdu Columns | آبپارہ نامہ

ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟

جمعه 23 جون 2023ء

ماہرین کے مطابق ڈولفنز کو حیوانوں کی دنیا میں ذہین تصور کیا جاتا ہے اور اس ذہانت کے استعمال سے ڈولفنز نے نشہ کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے،رپورٹس کے مطابق ایک دستاویزی فلم کےلئے فلمائے گئے مناظر میں ڈولفنز ایک خاص قسم کی پفر مچھلی جو اعصاب کو متاثر کرنے والا زہر خارج کرتی ہے، کے ساتھ چھیڑتی خانی کرتے دکھایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس زہر کی بڑی مقدار جان لیوا ہو سکتی ہے لیکن تھوڑی مقدار میں یہ ایک نشہ آور اثر پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اورفلمائے گئے مناظر سے یوں لگتا ہےکہ ڈولفنز نے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ جس سے پفر مچھلی سے زہر کی مطلوبہ مقدار کو خارج کرایا جاسکتا ہے،ڈولفنز مچھلی کو احتیاط سے چبا کر ایک دوسرے کو منتقل کرتی ہیں جس کے بعد وہ بےخودی کی کیفیت میں چلی جاتی ہیں۔ ڈولفنز کے اس رویے کو ایوارڈ یافتہ وائلڈ لائف دستاویزی فلم پروڈیوسر جان ڈاونر نےفلمایا تھا،راب پلے کے مطابق پفر کو آہستگی سے چبانے کے بعد ڈولفنز نے انتہائی عجیب و غریب رویہ اپنایا۔ پانی کی سطح پر اپنی ناک کے ساتھ ایسے کھڑی ہوگئیں جیسے لٹکی ہوئی ہوں




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟