--> Faisal Hakeem Urdu Columns | آبپارہ نامہ

سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟

جمعه 16 جون 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ساؤ پالو میں ایسا ہی ایک سانپ کلینک کھولا گیا ہے جس میں سیاہ اور پیلے، بوا سانپ اور دیگر اقسام کے سانپ موجود ہیں۔سانپ کلینک سے وابستہ گھبراہٹ، آٹزم اور معذوری کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹرکے مطابق غیرمعمولی ریپٹائل تھراپی سے مریض سکون محسوس کرتا ہے۔ دیکھا گیا ہے اس سے مریضوں میں گفتگو، روابط، بات چیت اور دیگر صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلینک سے وابستہ خاتون ڈاکٹر اینڈریا روبیر کہتی ہیں کہ جب جب لوگ جانوروں کے قریب آتے ہیں تو وہ بالخصوص پالتو اور بے ضرر جانور کی قربت سے سکون محسوس کرتے ہیں،انکے مطابق حادثے میں دماغی چوٹ کے شکار 34 سالہ مریض جب جب یہاں آتے ہیں ان کی گردن کے گردن ایک موٹا سانپ لپیٹ دیا جاتا ہے۔ اس سے گردن کو گرمی اور وزن محسوس ہوتا ہے۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ مریض اب غذا چبانے کے قابل ہوچکا ہے، رپورٹس کے مطابق کلینک میں جانوروں کا ڈاکٹر بھی ہے جو سانپوں اور دیگر جانوروں کے اسٹریس پر نظر رکھتا ہے۔کیونکہ تناؤ کی صورت میں سانپ انسانوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر اینڈریا کے مطابق گزشتہ دس برس میں اب تک کوئی ناخوشگوار حادثہ نہیں ہوا ہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا