--> Faisal Hakeem Urdu Columns | آبپارہ نامہ

دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔

بدھ 07 جون 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی ماہرین آثار قدیمہ نے دوسری جنگ عظیم کا ایک پرسرار بنکر دریافت کیا ہے،جہاں چینی فوجیوں پرتشدد کیا جاتا رہا،اس بنکر میں جاپانی عسکری سائنسداںوں نے چینی جنگی قیدیوں اور دیگر افراد پر عجیب وغریب اور ہولناک طبی تجربات کئے تھے جن کا تذکرہ جنگی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی شاہی افواج نے اسے یونٹ 731 کا نام دیا تھا۔ چینی علاقے اینڈا کے پاس بنکر میں 1935 سے 1945 تک ہولناک سائنسی تجربات کئے گئے تھے۔ جاپانیوں نے چینی قیدیوں کو بے ہوش کئے بغیر ان کی سرجری کی، ان پر جراثیم کے اثرات دیکھے اور کئی طرح کے کیمیائی تجربات کے لیے انہیں تختہ مشق بنایا گیا تھا، رپورٹس کے مطابق چینی قیدیوں پر طرح طرح کی بیماریوں کے جراثیم بھی آزمائے گئے کیونکہ جاپانی چین کی بڑی آبادی کو ٹائفائیڈ، ہیضے اور طاعون کا شکار بنانا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے کے لیے زیرِ زمین بنکروں میں ایسے تجربات کئے گئے تھے۔ چینی ماہرین کی دریافت کے بعد سرنگ نما بنکر میں کئی کیمرے، پنجرے نما سیل، آپریشن تھیٹر اور آلات بھی ملے ہیں۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان