آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے |
|
منگل 23 مئی 2023ء | |
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مشرومزکو عام طور پر بلوٹیلس کہا جاتا ہے ، خودروپودے کی طرح پھوٹ پڑنے والے مشرومز پر ماہرین بھی تحقیق کررہے ہیں،ماہرین کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں ان کی پیداوار میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، مقامی افراد کے مطابق کئی ایک کا مشرومزکا گھیر ایک میٹر تک وسیع ہے۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں اس وقت موسمِ خزاں ہے اور بارشوں کی بھرمار ہے۔ اس موسم میں مٹی کا درجہ حرارت سرد ہوجاتا ہے اور نمی بڑھنے سے نارنجی مائل بھورے مشروم بہت تیزی سے پروان چڑھتے ہیں۔ ماہرین نے عوام سےکہا ہے کہ وہ انہیں کھانے سے گریز کریں کیونکہ کئی افراد اسے کھاکر معدے اور پیٹ درد کی تکلیف کے شکار ہوچکے ہیں۔ |