--> Faisal Hakeem Urdu Columns | آبپارہ نامہ

!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا

پیر 29 مئی 2023ء

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیکٹی کٹ کے ایوون قصبے میں ٹیسٹ بائے اسپیل باؤنڈ بیکری کے ملازمین ڈیلیوری کے لیے گیراج سے ایک وین میں کیک لوڈ کر رہے تھے کی اچانک ایک ریچھ سامنے آگیا،بیکری کی مالک میریم سٹیفنز کے مطابق انہوں نے گیراج سے اپنی ملازمہ مورین ولیمز کی چیخ کی آواز سنی۔ وہ چلا چلا کر کہہ رہی تھی کہ گیراج میں ایک ریچھ ہے، ریچھ کو وہاں سے بھگانے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو ملازمین اور بیکری کی مالک اندر کی طرف بھاگ گئیں۔ ریچھ گیراج میں رکھے کیک سے بھرے کنٹینر کو کھینچ کر پارکنگ میں لے گیا اور اس میں موجود تقریباً 60 کیک کھا گیا جبکہ بیکری کی مالک اور ملازمین دیکھتےرہ گئے، کنیکٹی کٹ کی ماحولیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریاست میں تقریباً 1,000 سے 1,200 کے درمیان کالے ریچھ پائے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال ریاست کے 158 شہروں اور قصبوں میں کالے ریچھ دیکھے گئے تھے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں