رات سونے سے قبل ناف میں تیل لگانے کے فوائد

جمعه 13 جنوری 2023ء

رات سونے سے قبل ناف میں تیل لگانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، اور فضلے کا باقاعدگی سے اخراج بہتر ہوتا ہے، یہ عمل گیس سمیت بے چینی کو بھی دور کرتا ہے، ناف میں تیل لگانا مردوں میں تولیدی طاقت کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ یہ اسپرم کاؤنٹ میں اضافے کا باعث بھی ہوتا ہے،خواتین جنہیں اپنے مخصوص دنوں میں پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت رہتی ہے، وہ ناف میں تیل کی مالش کریں، اس سے نسیں پرسکون رہتی ہیں اوردرد محسوس نہیں ہوتا، اس کے لیے زیتون اورناریل کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہے۔ ناف کا آنکھوں تک پہنچنے والی نسوں سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اسلئے ئی عمل نظر میں بہتری کےلئے مفید ہے جبکہ کچھ لوگوں کے آنکھوں کے گرد سوجن رہتی ہے، ناف میں تیل لگانے سے اس پریشانی سے بھی نجات ملتی ہے۔ ناف میں تیل لگانے سے آپ کی جلد میں بھی بہتری آتی ہے، ہارمونز متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے، جس سے چہرے پر ہونے والے داغ دھبے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ تیل کی ناف میں مالش جوڑوں کے درد کے لیے انتہائی مفید ہے،سردیوں میں جوڑوں کا درد ایک عام بات ہے، اس کے لیے ناف کی مالش ان درد سے چھٹکارے کا سبب بن سکتی ہے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان