شادی شدہ جوڑوں میں ڈیمنشیا اور دماغ کے امراض کے خدشات کم ہوتے ہیں

پیر 26 دسمبر 2022ء

شادی شدہ جوڑوں میں ڈیمینشیا اور دماغی افعال میں تنزلی کا خطرہ غیر شادی شدہ افراد کی نسبت کم ہوتا ہے ناروے میں ہونے والی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں میں غیر شادی شدہ افراد کی نسبت جوڑوں اوردماغی امراض کا خدشہ کم ہوتا ہے نارویجن انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی اس تحقیق میں چوالیس سال سے اڑسٹھ سال کی عمر کے آٹھ ہزار سات سو چھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا،تحقیق کا مقصد تنہا، طلاق یافتہ یا شادی شدہ ہونے سے ڈیمینشیا اور دماغی افعال میں تنزلی کے خطرے کا جائزہ لینا تھا،ڈیمینشیا ایسا مرض ہے جس کا کوئی علاج ابھی موجود نہیں۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ شریک حیات کا ساتھ دماغی تنزلی سے بچانے میں اہم ہوتا ہے جبکہ اسکی نسبت تنہا افراد میں دماغی امراض کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس سے قبل تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ تنہائی مردوں میں ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر ہے، تحقیق کے دوران گیارہ اعشاریہ فیصد افراد میں ڈیمینشیا کی تصدیق ہوئی جبکہ پینتیس اعشاریہ تین فیصد کے دماغی افعال میں معمولی تنزلی ہوئی، نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی شدہ جوڑوں میں دماغی تنزلی یا ڈیمینشیا کی شرح سب سے کم تھی جبکہ غیر شادی شدہ افراد میں یہ شرح سب سے زیادہ تھی۔ تحقیق کے مطابق شادی شدہ افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ چھ فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں