ڈرون سے مچھروں کی افزائش روکنے کا تجربہ کامیاب

اتوار 02 جولائی 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصوں کے تالابوں، دلدلی علاقوں اور پانی میں گھاس کے پر ڈرون کے ذریعے چھوٹے ذرات اسپرے کئے گئے ۔ ان ذرات میں بیکٹیریا موجود ہیں جو مچھروں کے لاروا کو تلف کردیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہرسال برسات کے بعد مچھروں کی بڑی تعداد انسانوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئےجامعہ کیلیفورنیا کے ماہرین نے اس دلدلی علاقےمیں مچھروں کی نرسری تباہ کرنے کے لیے ڈرون بنائے ۔ 2000 مربع کلومیٹروسیع علاقے میں عام علاقوں کے مقابلے میں کئی گنا زائد مچھروں افزائش ہوتی ہے ڈرون کی مدد سے مچھروں کی افزائش ان مقامات پر بھی روکی جاسکے گی جہاں انسان کا پہنچنا محال ہے۔ ایک ڈرون دو منٹ فی ایکڑ رقبے پراسپرے کرسکتا ہے اور ڈرون سے مقامی پرندوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ رپورٹس کےمطابق ڈرون بیکٹیریا والے ذرات نیچے پھینکتے ہیں جنہیں لاروا کھاتے ہیں اور یوں لاروا تیزی سے مرنے لگتے ہیں۔جس سے مچھروں کی افزائش لاروا سٹیج پر ہی ختم ہو جاتی ہے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟