پاکستان کو مشکل معاشی حالات کا سامنا،مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے،عالمی بینک

بدھ 11 جنوری 2023ء

عالمی بینک کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے یوکرین روس جنگ سمیت کئی وجوہات کے باعث عالمی معیشت کو سست روی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان سے متعلق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو دو فیصد رہے گی،قبل ازیں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے چار فیصد شرح نمو کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔ عالمی بینک کے مطابق حالیہ بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی پاکستان کے مشکل معاشی حالات کی بڑی وجوہات ہیں، پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے، اسوقت پاکستان کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر میں چوبیس اعشاریہ پانچ فیصد مہنگائی کی شرح پانچ دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہے، جبکہ پاکستان میں سیلاب کے باعث جی ڈی پی کو 4.8 فیصد مساوی نقصان پہنچا۔ جون سے دسمبر تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر چودہ فیصد گر چکی ہے، موسمیاتی شدت خوراک اور ضروری اشیاء کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے، انفرا اسٹرکچر اور زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے ۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف