وزیراعظم نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی،ذرائع

بدھ 14 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ، اہم فیصلے کیے گئے،وزیراعظم نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کے حوالے سے خبریں گمراہ کن ہیں،ڈیفالٹ کے حوالے سے خبریں حقائق کے برعکس ہیں پاکستان نے سکوک بانڈز کے ھوالے سے ایک ارب سے زائد کی ادائیگیاں قبل ازوقت کی ہیں باقی ادائیگیاں بھی وقت پر کرنے کےلئے کوششیں جاری ہیں ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے ہدایت کی ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے ،اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے کےلئے سٹیٹ بینک سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو معیشت سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت بھی کی




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟