کراچی کے صارفین کےلئے خوشخبری،بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی

بدھ 30 نومبر 2022ء

کراچی والوں کیلئے اچھی خبر نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں نو روپے ستانوے پیسے تک کمی کی منظوری دے دی ایف سی اے کی مد میں دو روہے چودہ پیسے جبکہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی سات روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی نیپرا نےکے الیکٹرک کی دو درخواستوں پر سماعت مکمل کر لی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اکتوبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ دو روپے چودہ پیسے کمی کی منظوری دے دی کے الیکٹرک کی جانب سے ایک ماہ کیلئے ایف سی اے کی مد ایک روپے اٹھاسی پیسے کمی کی درخواست کی تھی اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی دوسری درخواست جس میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سات روپے تراسی پیسے کی کمی مانگی تھی پر بھی سماعت مکمل کرتے ہوئے قیمت میں سات روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی ہے منظوری جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی کے الیکٹرک کی جانب سے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سات روپے تراسی پیسے کمی ہی مانگی گئی تھی ، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا اتھارٹی کی جانب سےسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا