نجکاری کمیشن آرڈیننس 2023 جاری کردیا گیا

جمعرات 14 دسمبر 2023ء

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نجکاری کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 جاری کردیا،نئے آرڈیننس میں نجکاری ایپلیٹ ٹریبونل کو ہائیکورٹ کا اختیار حاصل ہوگا،فیصلے کے خلاف صرف اپیل صرف سپریم کورٹ میں دائر کی جا سکے گی نئے آرڈیننس سےنجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 کی شق نمبر 28 سے شق نمبر 33 میں ترامیم کی گئی ہیں جس کا مقصد نجکاری معاملات میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنا، مسائل حل کرنا، قانون اور اِنصاف کے اُصولوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہےاور نجکاری اپیلیٹ ٹریبونل کا قیام عمل میں لانا ہے آرڈیننس کے مطابق نجکاری اپیلیٹ ٹریبونل کے پاس نجکاری سے متعلق دیوانی اور فوجداری معاملات پر سماعت اور فیصلوں کا اختیار ہوگا،نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 میں ملکی ہائی کورٹس کو دیے گئے اختیارات اب نجکاری اپیلیٹ ٹریبونل کو منتقل کر دیے گئے ہیں ،آرڈیننس سے قبل ملک کی تمام ہائی کورٹس کو نجکاری معاملات پر بیک وقت دائرہ اختیار حاصل تھا،آرڈیننس کے تحت وفاقی حکومت تین ممبران پر مشتمل نجکاری اپیلیٹ ٹریبونل کا قیام عمل میں لائے گی صدر مملکت نے حکومت کی طرف سے تجویز کردہ ترمیمی آرڈیننس کو سیکشن 28 کے ذیلی سیکشن 2 (چار) میں تبدیلی کے بعد منظور کیا،صدر مملکت نے مجوزہ حکومتی آرڈیننس میں اپیلیٹ ٹریبونل کا چیئرپرسن ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کی بجائے سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج لگانے کی تبدیلی کی ، سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج نجکاری ٹریبونل کے چیئر پرسن ہوں گے،اپیلیٹ ٹریبونل کا ایک ٹیکنیکل ممبر اور ایک جوڈیشل ممبر بھی ہوگا آرڈیننس کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی سماعت کا اختیار سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس ہوگا،نجکاری اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے سے متاثر کوئی بھی فرد 60 دن کے اندر اندر سپریم کورٹ کے سامنے اپیل دائر کر سکتا ہے ،نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 کے سیکشن 30 اور 33 ختم کر دیے گئے ہیں صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار