متحدہ عرب امارات پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات

پیر 27 نومبر 2023ء

ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال کا بہتر بنانے کا مشن،نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے اہم ملاقات،یو اے ای مختلف منصوبوں پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامند تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے صدرسے پاکستان کے نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ایک اہم ملاقات کی،جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے امور کاجائزہ لیا گیا دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس، معدنیات اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گاانویسٹمنٹ سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہو گی انویسٹمنٹ سے اسپیشل،انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت مختلف اقدامات کو پورا کرنے میں مدد بھی ملے گی




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟