رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر ،مالی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر رہا

بدھ 01 نومبر 2023ء

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تجارتی خسارہ 7 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر برآمدات میں 0.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ مالی سال کی نسبت جولائی سے اکتوبر درآمدات میں 18.54 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 9 ارب 55 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران 17 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب 91 کروڑ ڈالر سے زائد کی درآمدات ہوئی تھیں۔ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 9.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، رواں مالی سال اکتوبر کے دوران 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2023ء کے دوران 4 ارب 80 کروڑ ڈالر درآمدات ریکارڈ ہوئیں، ستمبر کی نسبت اکتوبر کے دوران درآمدات میں 20.33 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر