گیس کی قلت پر قابو پانے کا چیلنج،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے مسابقتی کمیشن نے دو مرجرز کہ منظوری دے دی

هفته 30  ستمبر 2023ء

سی سی پی نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) میں سہولت فراہم کرنے والے دومرجرز کی منظوری دے دی،براہ راست سرمایہ کاری سے ملک میں گیس کی قلت کو ختم کرنے میں مدد ملے گی کمپٹیشن کَمِشن آف پاکستان (سی سی پی) نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں سہولت فراہم کرنے اور پاکستا ن میں گیس کی قلت میں ممکنہ تخفیف کی راہ ہموار کرنے والے دو مرجرز کی منظوری دے دی ہے۔ سی سی پی ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنی کو پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کے قیام اور آپریشن کے ساتھ ساتھ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور ری گیسیفائیڈمائع قدرتی گیس(آر ایل این جی) پر آپریشن کی منظوری دے دی ہے ۔ ترجمان۔ کے مطابق سی سی پی نے دو مرجر آرڈرز جاری کئے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنی بائسن انرجی ایف زیڈ سی او کو تبیر انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور تبیر انرجی مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سو فیصد حصول کی منظوری دے دی گئی ہے سی سی پی نے کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت فیز1مرجر جائزہ لیا، مجوزہ ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں کمپیٹیشن متاثر ہونے کے کوئی خدشات پیدا نہیں ہوئے اس لئے سی سی پی نے ان مرجرز کی منظوری دی ہے۔ مرجر کے نتیجے میں بائسن انرجی ایف زیڈ سی او نے ڈائمنڈ گیس انٹرنیشنل جاپان کمپنی لمیٹڈ سے تبیر انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور تبیر انرجی مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی سو فیصد شئیر ہولڈنگ حاصل کر لی ہے اور مطلوب تمام معلومات /دستاویزات مکمل کر لی ہیں۔ سی سی پی کے مطابق ٹرانزیکشن کے نتیجے میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور گیس کی قلت دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا