کراچی کے صارفین کےلئے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

پیر 04  ستمبر 2023ء

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کی تیاریاں کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے درخواست نیپرا میں جمع،کراچی کے شہریوں پر 4روپے 45 پیسے تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ عائد کرنے کی بھی درخواست تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرامیں جمع کرائی،کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے وفاقی حکومت نے پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا کو بھجوا دیں،2022-23 کی دوسری سہ ماہی کی مد 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں بجلی کا ٹیرف یکساں رکھنے کے لیے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کیا جاے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین سے 1 روپے 48 پیسے تا 4 روپے 45 پیسے کی ایڈجسمنٹ بھی وصول کرنے کی اجازت دی جاے ۔ ایڈجسٹمنٹ ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج کی مد میں وصول کی جاے گی درخواست کے مطابق ٹیرف میں اضافے کی وصولی اپریل، مئی اور جون 2023 کی ایڈجسمنٹ کے طور پر وصول کی جاے گی،ایڈجسٹمنٹ کی رقم ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں وصول کی جائے گی، وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ نیپرا اتھارٹی کے یکساں قیمتوں کے لیے الیکٹرک کا الگ شیڈول آف ٹیرف جاری کرے، ڈسکوز کی طرح چوتھی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو کیا جائے،نیپرا اتھارٹی وفاقی حکومت کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار