آر ڈی اے نے مڈ سٹی کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم قرار دے دیا،تشہیری مہم پر نوٹس جاری

منگل 04 جولائی 2023ء

تفصیلات کے مطابق مڈ سٹی کو غیر قانونی ہاؤسنگ قرار دینے اور تشہیری مہم پر ایپکس گروپ کو جاری نوٹس میں راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ آر ڈی اے نےسپانسرز کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ اور پلاٹوں کی خرید و فروخت فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے اورغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تشہیر پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے 46(1) کے تحت غیر قانونی ہے۔ سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر پلاٹوں یا ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت کی تشہیر نہیں کرسکتا۔آر ڈی اے سے پراجیکٹ این او سی ملنے تک اسے منظور شدہ یا قانونی منصوبہ قرار نہیں دیا جا سکتاغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سرمایہ کاری کرنے والے عام لوگوں کو دھوکہ دے سکتی ہیں واضح رہے کہ آرڈی نے پہلے ہی غیر قانونی سکیموں کے تمام مواد کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے اور آر ڈی اے متعلقہ قانون کے تحت کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مجاز ہے ۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر