پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

جمعه 30 جون 2023ء

اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا ،ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں متوقع ہے اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گااور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہو سکے گی، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے بعد ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث ہو گا ،معاہدے کے تحت توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی اور ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہوگی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے جب کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کی مدت آج ختم ہورہی ہے اور اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں،سب کچھ فائنل کرہوچکا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار