رواں سال خام تیل کی درآمدات میں کمی ریکارڈ

هفته 17 جون 2023ء

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.523 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.760 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مئی میں خام تیل کی درآمدات کاحجم385 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے 529ملین ڈالرکے مقابلہ میں 29 فیصدکم ہے۔ اپریل کے مقابلہ میں مئی میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر39 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اپریل میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 277 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جو مئی میں بڑھ کر385 ملین ڈالرہوگیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟