نے اردو زبان میں خدمات کا آغاز کر دیاworkhy

جمعرات 15 جون 2023ء

بیرون ملک کمپنی کے قیام کو سہولت فراہم کرنے والے اینڈ ٹو اینڈ پلیٹ فارم "Workhy" نے پاکستانی کاروباری خاص طور پر ای کامرس سیکٹر اور انڈسٹری کے شعبے میں کام اور فری لانس خدمات فراہم کرنے والوں کو عالمی منڈیوں میں رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اردو میں خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ پاکستانی کاروباری اور فری لانسرز ڈیجیٹلائزیشن کے امکانات کو استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا میں معلومات اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔ غیر ملکی ملکیتی کمپنیوں کے قیام سے متعلق برطانوی حکومت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ای کامرس کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ' دی سٹیٹ آف دی امازون سیلر 'میں پاکستان امریکی ایمازون میں سب سے زیادہ فروخت کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔"Workhy" کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو (سی ای او) کینن اکیکیلی (Kenan ACikelli )نے کمپنی کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کے حوالے سے بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سال میں، زیادہ تر کاروباری افراد کی اس شعبے میں شمولیت نمایاں رہی ہے اور بطور فری لانس ای کامرس کاروبار کرنے والےپاکستانی شہری ہیں۔ یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ تقریبا 5 ہزار پاکستانی تاجروں نے بیرون ملک کمپنیاں قائم کرنے کے لیے "Workhy" کو سبسکرائب کیا ہے۔ پاکستان جیسے معاشی طور پر ترقی پذیر ممالک میں، ای کامرس کارپوریٹ مسابقت اور عالمی تجارت میں ملک کا حصہ بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستانی شہری چھوٹے اور درمیانے درجے کے ای کامرس کاروبار کے ساتھ ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جو انہوں نے امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "Workhy" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو پوری دنیا کے کاروباری افراد کو اپنی پسند کے ملک میں کمپنیاں قائم کرنے اور مالیاتی عمل کو آن لائن منظم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ پاکستانی کاروباری افراد "Workhy" کے ساتھ امریکہ، برطانیہ، ایستونیا، نیدرلینڈز اور ترکی میں کمپنیاں قائم کر سکتے ہیں یا جرمنی میں اپنی شاخ کھول سکتے ہیں۔ "Workhy" نے حال ہی میں اردو میں فروخت کے حوالے سے مشورہ جات کی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، اس سلسلہ میں مارچ 2023 میں پاکستان کا کئی دفعہ دورہ کیا اور ملک کے انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم سے شراکت داری کے لیے مضبوط رابطہ قائم کیا۔ کمپنی جلد ہی اپنی ویب سائٹ کا اردو ورژن لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قیام کے علاوہ، اضافی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں جیسے بک کیپنگ، ٹیکس ڈیکلریشن، آن لائن بینک اکائونٹ کھولنا، ٹیکس شناختی نمبر ( ای آئی این، آئی ٹی آئی این، وی اے ٹی، ای او آر آئی، آئی او ایس ایس) ایپلی کیشنز، ٹریڈ مارک رجسٹریشن، رجسٹرڈ نمائندہ اور قانونی ایڈریس شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کمپنی کےقیام کا مقصد کام کو ڈیجیٹل کرنااور جغرافیائی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور یہ ہماری ٹارگٹ مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ Workhy 2022 میں قائم ہوئی اور اس دوران اس نے 130 ممالک میں بیس ہزار سے زائد کمپنیاں بنائی ہیں. علاوہ ازیں Workhy بیس سے زائد کمپنیوں کا اہم شراکت دار ہے. ان کمپنیوں میں Payoneer, Wise, Mercury Bank, PayPal اور Stripe شامل ہیں. Workhy نے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور باقی تمام براعظموں میں یہ اپنے کام کو وسعت دینے کا عمل جاری رکھے گا.




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار