امریکہ کی معاشی مشکلات،دنیا کے اکتیس افراد امریکی حکومت سے بھی امیر

بدھ 31 مئی 2023ء

میڈیا رپورٹ کےمطابق بلوم برگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ امریکی خزانے میں موجود رقم سے لگ بھگ 5 گنا زیادہ دولت کے مالک ہیں۔ جبکہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 190 ارب الرز، ایمازون کے بانی جیف بیزوس 144 ارب ، بل گیٹس 126 ارب، لیری ایلیسن 118 ارب، اسٹیو بالمر 115 ارب، وارن بفٹ 112 ارب، لیری پیج 112 ارب، سرگئی برن 106 ارب جبکہ مارک زکربرگ 95.8 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے 2، 2 افراد بھی اس وقت امریکی خزانے سے زیادہ دولت کے مالک ہیں۔ اگر 5 جون تک امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے قرضوں کی حد میں اضافہ نہیں کیا جاتا تو امریکی حکومت کو ادائیگیوں کے لیے رقم کی شدید کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار