گندم کی عدم دستیابی،فلور ملز ایسوسی ایشن کا پیر اور منگل کو علامتی ہڑتال کا اعلان

هفته 06 مئی 2023ء

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عاصم رضا نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک میں گندم کی ریکارڈ فصل ہونے کے باوجود بھی فلور ملز کو گندم کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا رہی،گندم کے حوالےسے پنجاب کی صوبائی حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث فلور ملز کے پاس گندم کا ذخیرہ موجود نہیں نہ ہی فلور ملز کو پرمٹ جاری کئے جا رہے ہیں اور نہ ہی گندم کی فراہمی کا کوئی طریقہ کار وضع کیاگیا ہے۔ عاصم رضا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں فلور ملز کے پاس گندم ختم ہے جبکہ عام مارکیٹ میں ناقص پالیسی کے باعث قیمت چھ ہزار فی من تک پہنچ چکی ہے اور بیس کلو آٹے کی بوری کی قیمت تین ہزار پانچ سو روپے سے تجاوز کر چکی ہے جس سے عام آدمی کو مشکلات درپیش ہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں گندم اور آٹا کی آزادانہ نقل و حمل اور خریداری کی اجازت دی جائے،انہوں نے گندم اور آٹا کی اسمگلنگ کے حوالے سے خبروں کو مسترد کیا اور واضح کیا کہ فلور ملز صرف پاکستان کے اندر ہی گندم اور آٹا کی نقل و حمل کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سستے آٹے کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے کئی ملوں کو رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کی گندم بھی تاحال فراہم نہیں کی گئی




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار