پی آئی اے کا خسارہ اٹھاسی ارب روپے تک پہنچ گیا،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

جمعه 28 اپریل 2023ء

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت ہوابازی نے پی آئی اے کے مالی خسارے کے حوالے سے تفصیلات تحریری طور پر ایوان میں پیش کردیں جن کے مطابق سال 2022میں پی آئی اے کا خسارہ 88 ارب روپے رہا جبکہ سال دوہزار اکیس میں پی آئی اے خسارہ 50 ارب سال 2020 میں پی آئی اے خسارہ 34 ارب 64 کروڑ سال 2019 میں پی آئی اے خسارہ 52 ارب 60 کروڑ سال 2018 میں پی آئی اے خسارہ 67 ارب 32 کروڑ اورسال 2017 میں پی آئی اے خسارہ اکیاون ارب روپے تھا،وزارت کے مطابق گزشتہ سالوں میں کووڈ وبا کے دوران فضائی آپریشن میں غیر معمولی کمی کے باعث صورتحال متاثر رہی جبکہ بعد ازیں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے سے بھی خسارے میں اضافہ ہوا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے