اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،ادویات کی قیمتوں میں اضافے،گندم کی خریداری اور روزویلٹ ہوٹل کے حوالے سے فیصلے

جمعه 28 اپریل 2023ء

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک دوبارہ کھولنے کے لیے وزارت ایوی ایشن کی سفارشات کی منظوری دے دی،ای سی سی نے 1.145 ملین ڈالر کے دستیاب فنڈز کو روزویلٹ ہوٹل دوبارہ کھولنے کے لیے استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی،شرکاٗ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے ایک ہزار پچیس کمرے 200 ڈالر فی کمرہ یومیہ کے حساب سے کرائے پر دیئے جائیں گے، اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے روپے کی قدر میں کمی کے تناظر میں ادویات ساز کمپنیوں کو دواؤں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ کے لیے اضافے کی منظوری دے دی،جبکہ اجلاس میں وزارتِ داخلہ کو 45 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے اور گندم کی خریداری کے اہداف کی بھی منظوری دے دی جس کے مطابق پنجاب حکومت تین ہزار نو سو روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی،بلوچستان حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی اور سندھ حکومت چار ہزار روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے چودہ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں