پاکستان کی معاشی صورتحال،سعودی عرب سے دو ارب ڈالر ملنے کا امکان

بدھ 05 اپریل 2023ء

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر دوست ممالک سے تین ارب ڈالر کے فنڈ ملنے کا امکان ہے،سعودی عرب نے دوارب ڈالر پاکستان کو دینے کےلئے گرین سگنل دے دیا ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحق ڈار دس اپریل کو امریکہ جانے سے پہلے متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے بھی اس حوالے سے ملاقات کریں گے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرح سود میں اضافے کے موقف پر قائم ہے اور سالانہ نو سو ارب کی عوام کو دی جانے والے سبسڈی پر اعتراض کر رہا ہے،جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کم کرنے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے،آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی سے ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبات اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ایک بار پھر دوست ممالک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران وزیراعظم کے متوقع دورے سعودی عرب میں اہم پیش رفت کا امکان ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد