پٹھان فلم دو سو چالیس کروڑ کے اخراجات،شاہ رخ کو پینتیس کروڑ معاوضہ ملا

جمعرات 26 جنوری 2023ء

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان،دپیکا اور جان ابراہم کی نئی ریلیز ہونے والی فلم پٹھان پر دو سو چالیس کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ بھارت کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کےلئے شاہ رخ خان نے پینتیس کروڑ،جان ابراہم نے پندرہ اور دپیکا پڈکون نے دس کروڑ بھارتی روپے بطور معاوضہ لئے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ڈائریکٹر سدہارتھ آنند کو پندرہ کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے جبکہ تشہیری اخراجات پندرہ کروڑ رہے ہیں فلم پروڈکشن پر ایک سو پچاس کروڑ کے اخراجات آئے ہین واضح رہے کہ فلم پٹھان کو پچیس جنوری کو سو ممالک میں بیک وقت ریلیز کیا گیا جہاں اس فلم نے پہلے ہی دن کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور