یوٹیوبر کے پاکستانی ٹاپ ماڈلز پر الزامات،اداکارہ کبریٰ خان نے عدالت سے رجوع کر لیا

جمعه 06 جنوری 2023ء

اداکارہ کبریٰ خان کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات لگا کر میرا اور دیگر اداکاروں کا وقار مجروح کیا،اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہتک آمیز مواد ہٹانے کےلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے بھی رابطہ کیا عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو سوشل میڈیا پر متعلقہ مواد بلاک کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میجر ریٹائرڈ عادل راجہ نامی یوٹیوبر نے پاکستانی اداکاروں اور ٹاپ ماڈلز پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے جس پر اداکارہ کبریٰ خان کے یوٹیوبر کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا تھا اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کو الزامات کے حوالے سے تین دن میں ثبوت سامنے لانے کی مہلت دیتے ہوئے انسٹا گرام پر اپنے بیا میں کہا تھا کہ اگر تم نے ایسا نہیں کر سکتے تواپنا بیان واپس لو اورسب کےسامنے معافی مانگو ورنہ میں تمہارےخلاف مقدمہ کروں گی اور میں صرف پاکستانی ہی نہیں برطانوی شہری بھی ہوں لہٰذا میں وہاں بھی تمہارے پیچھے پہنچ جاؤں گی کیوں کہ میں سچ پر ہوں اور میں کسی سے نہیں ڈرتی‘۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں