شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا گانا بے شرم رنگ تنازعات کی زد میں،انتہا پسند ہندووں نے فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دے دی

جمعرات 15 دسمبر 2022ء

کنگ خان کی فلم پٹھان کا گانا بے شرم رنگ تنازعے کا شکار ہوگیا،انتہا پسند ہندووں نے بائیکاٹ کی دھکمی دے دی،مناظر تبدیل نہ کئے گئے تو فلم پر پابندی کا عندیہ پٹھان فلم کا گانا بے شرم رنگ گانا دپیکا پدکون اور اور شاہ رخ خان پر فلمایا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے،انتہا پسند ہندووں کے مطابق زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑوں پر بھی اعتراض کیا ہے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت بھی کرتی رہی ہیں، فلم کے مناظر میں تبدیل نہ کئے گئے تو مدھیہ پردیش میں فلم کی نمائش نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف انتہا پسند ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر بھی فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ شروع کردیا ہے اور دھمکیاں بھی دی ہیں، واضح رہے کہ گانے بے شرم رنگ کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اب تک چار کروڑ کے لگ بھگ لوگ اسکو دیکھ چکے ہیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان