بھارت نے ویب سیریز سیوک دی کنفیشنز پر پابندی عائد کردی

منگل 13 دسمبر 2022ء

فریڈم آف اسپیچ کی دعویدار بھارتی ریاست ویب سیریز ”سیوک:دی کنفیشنز “ کے سچ سے خوفزدہ ہو گئی،ویب سیریز روکنے کےلئے پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پابندی عائد کر دی تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ویب سیریز اور پاکستانی پلیٹ فارم بلاک کرنے کے فوری احکامات جاری کئے گئے ہیں،بھارت کی وزارت اطلاعات نے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت حاصل ایمرجنسی پاورز کے ذریعے ویب سیریز پر پابندی لگائی،بھارتی چینلز اور اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی پلیٹ فارم پر پابندی کی اصل وجہ سیوک دی کنفیشنز ویب سیریز ہی ہےوڈلے ڈاٹ ٹی وی نے نیٹ فلیکس کی طرز پر یہ ویب سیریز شروع کی تھی، سیوک دی کنفیشن1984 سے 2022 کے عرصے کی سچی کہانیوں پر مبنی ایکشن تھرلر ویب سیریز ہے،ویب سیریز میں بھارتی ہندوتوا موومنٹ کی حقیقی عکاسی کی گئی ہے،ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے بھارت میں ایمان کو بنیاد بنا کر کیسے ظلم و بربریت ہو رہی ہے، ویب سیریز میں بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے انسانیت سوز جرائم کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے،ویب سیریز میں دکھایا گیا انتہا پسند کیسے اقلیتوں کے خلاف عوام کو نفرت انگیز جرائم پر اکساتے ہیں، ویب سیریز میں بابری مسجد، 2002 کے سانحہ گجرات سمیت ایسے واقعات کی کہانیاں شامل ہیں،ویب سیریز میں بھارت کے بڑے انتہا پسندوں کے حقیقی و گھناﺅنے کرداروں کو کھل کر دکھایا گیا ہے،ویب سیریز میں انتہا پسندی، مذہبی دہشت گردی کا اصل چہرہ دکھانے پر بھارتی حکومت کو سخت اعتراض ہے لیکن کیا پابندی لگانے سے کیا سچ اور حقیقت بدل سکتی ہے؟




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی