نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

جمعه 25 نومبر 2022ء

ففٹی ففٹی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف فنکار اسمعیل تارا انتقال کر گئے،وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کردار ادا کیے۔ ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے۔ انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ اسماعیل تارا کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے، آج صبح اسماعیل تارا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا اسماعیل تارا کے سوگواروں میں بیوہ،4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ اسماعیل تارا نے ٹی وی اور اسٹیج کے علاوہ 14 پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا