شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں،مہاراشٹرا حکومت نے سیکیورٹی فراہم کردی

پیر 09 اکتوبر 2023ء

بالی ووڈ میگا سٹار شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا معاملی،مہاراشٹرا حکومت نے خصوصی سیکیورٹی فراہم کردی بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی دو مسلسل سپر ہٹ فلموں پٹھان اور جوان کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے سپراسٹار کو قتل کیے جانے کے دھمکی آمیز پیغامات مسلسل موصول ہورہے ہیں۔جس پر مہاراشٹرا حکومت نے شاہ رخ خان کو سیکیورٹی فراہم کر دی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کا وی آئی پی سکیورٹی یونٹ ہر وقت شاہ رخ کے ساتھ رہے گا، سکیورٹی یونٹ میں 6 پرسنل سکیورٹی افسران اور 5 مسلح گارڈز شامل ہیں۔ دوسری جانب ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں شاہ رخ خان کے ساتھ 2 مسلح گارڈز ہوتے تھے، شاہ رخ کے علاوہ اداکار سلمان خان کو بھی وائی پلس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف