شاہ رخ خان کو شادی پر کیوں نہیں بلایا،مائرہ خان سے مداحوں کا سوال

پیر 02 اکتوبر 2023ء

شاہ رخ خان کو شادی پر کیوں نہیں بلایا، مداحوں کا ماہرہ سے سوال معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے صارفین شادی میں شاہ رخ خان کے شریک نہ ہونے کی وجہ پوچھ رہے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریب سیاحتی مقام بھوربن کے ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں ان کے اہلخانہ، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ تقریب میں رازداری کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھا گیا تاکہ اس جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوسکیں۔ تاہم ویڈیو لیک ہو گئی ۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ ماہرہ خان کی شادی پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیوں نہیں آئے۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی ڈیبیو بالی ووڈ فلم شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی، انہوں نے فلم رئیس میں شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم کے بعد سے مداح ایک بار پھر شاہ رخ خان اور ماہرہ کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے جہاں شاہ رخ خان سے متعلق سوال کیے تو وہیں ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ انہوں نے اپنی شادی پر بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو کاپی کیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ فوراَ پرینیتی چوپڑا کو کاپی کرلیا۔ اور ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان تو بھارت کو کاپی کرنے میں پرو ہیں ۔ صائمہ نامی صارف نے سوال کیا کہ ‘یہ بھارتی اداکاروں کو کاپی کیوں کرتے ہیں۔ ان پر یہ جچتا نہیں ہے




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی