کترینہ کیف نے مارک ذکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔۔۔۔

جمعه 29  ستمبر 2023ء

واٹس ایپ چینلز پر مقبولیت،کترینہ کیف نے مارک زکر برگ سمیت سب کو۔پیچھے چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق حال ہی میں میٹا نے واٹس ایپ پر چینلز کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا، جو معروف شخصیات کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کے لیے اب تک کا نیا طریقہ کار ہے۔ کترینہ کیف نے واٹس ایپ چینلز پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،بھارتی اداکارہ واٹس ایپ چینلز پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔ کترینہ نے واٹس ایپ کے سربراہ کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ کو ہی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کترینہ کیف صرف مارک زکربرگ سے ہی آگے نہیں ہیں بلکہ وہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و ریپر بیڈ بنی سے بھی زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔ واضح رہے واٹس ایپ چینلز پر واٹس ایپ، نیٹ فلکس اور ریئل میڈریڈ کے بعد شخصیات میں بھارتی اداکارہ کو فالو کیا جا رہا ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین سے زائد ہے۔ گلوکار و ریپر بیڈ بنی 12 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں اور مارک زکربرگ 2 ملین فالوورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا