سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر تھری کا ٹیزر جاری

جمعرات 28  ستمبر 2023ء

ممبئی بالی ووڈ کے دبنگ ایکشن ہیرو سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیزرمیں سلمان خان خوب ایکشن کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ فلم 2012 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’اک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ریلیز ہونے والے سیکوئل ٹائیگر زندہ ہے کے بعد ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہے۔اگر ٹیزر کی بات کی جائے تو اس میں سلمان خان عوام سے براہ براست مخاطب ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ٹیزر کے مطابق ٹائیگر پر غداری اور ملک دشمنی کا الزام لگ جاتا ہے جس کے بعد وہ انڈیا سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ ٹائیگر تھری یش راج فلمز کے سپائی یونیورس کی کڑی کی فلم ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی شامل ہیں،اس فلم کی ہدایتکاری منیش شرما نے کی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر وائی آر ایف کے مالک ادتیہ چوپڑا ہیں۔یہ فلم 10 نومبر کو دیوالی کے تہوار کے موقع پر انڈیا سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا