کرینہ کپور کے ساتھ رومانوی سین کرتے نروس تھا،وجے ورما

پیر 18  ستمبر 2023ء

بالی ووڈ اداکار وجے ورما کہتے ہی کرینہ کپور کے ساتھ رومینٹک سین کرتے ہوئے نروس تھا۔اپنے لئے تعریفی کلمات سن کر شرم آتی ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ویب سیریز ’دھاڑ‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار وجے نے اداکارہ کرینہ کپورکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’جان جاں‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا۔ ان کے ساتھ رومینٹک سینز کرواتے ہوئے نروس تھا۔ میرے تو پسینے چھوٹ گئے تھے۔ کرینہ کپور ایک ’سیکیور ایکٹر‘ ہیں۔ گفتگو کے دوران وجے ورما سے جب کرینہ کپور کی جانب سے ان کی تعریف کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو وجے ورما کا کہنا تھا کہ میری تعریف کرنا کرینہ کپور کا بڑا پن ہے۔ سیف علی خان کی جانب سے دئیے جانے والے کمنٹس بھی حوصلہ افزا تھے۔ وجے ورما نے کہا کہ کرینہ کپور عمدہ اداکارہ ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کا عدم تحفظ کا احساس نہیں۔ اپنے لیے ان کے تعریفی کلمات سن کر شرم آتی ہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے