پانچ دن میں 550 کروڑ کا بزنس ،شاہ رخ خان کی فلم جوان نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

منگل 12  ستمبر 2023ء

بالی وڈ میگا سٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کی باکس آفس پرحکمرانی ،صرف پانچ دن میں 550 کروڑ کا بزنس کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامور فلمساز ایٹلی کی ایکشن فلم جوان نے پہلے پانچ دن کے دوران صرف انڈین باکس آفس پر 300 کروڑ کا بزنس کما کر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے،300 کروڑ کمائی کے ساتھ میگا تھرلر ’جوان‘ بالی وڈ انڈسٹری کی تیسری فلم بن گئی ہے جس نے 2023 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب ’جوان‘ نے پوری دنیا سے 129 کروڑ بزنس کے ساتھ ہندی سینما کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے یاد رہےکہ ’غدر2‘ کو 300 کروڑ کے بزنس تک پہنچنے کیلئے سات دن اور ’پٹھان‘ کو یہ ہندسہ عبور کرنے میں چھ دن لگے تھے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم