معروف اداکار قوی خان کینیڈا میں انتقال کر گئے

پیر 06 مارچ 2023ء

ٹی وی ،فلم،سٹیج اور ریڈیو پت اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوانے والے سنیئر اداکار محمد قوی خان کینیڈامیں انتقال کر گئے ،انکے بیٹے عدنان قوی نے انکے انتقال کی تصدیق کی ہے قوی خان انیس سو بیالیس میں پشاور می پیدا ہوئے اور ریڈیو پاکستان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا انیس سو چونسٹھ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے قیام کے بعد پہلے ڈرامہ نذرانہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، قوی خان نے دو سو سے زائد فلموں اور بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،تاہم انہیں اصل شہرت معروف ڈرامہ اندھیرا اجالا سے ملی،قوی خان کو پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا عدنان قوی کے مطابق قوی خان کو نماز جنازہ کے بعد کینیڈا میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی