نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

جمعه 30 دسمبر 2022ء

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کراچی میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف تاہم خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 311 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 96، سعودی شکیل 55 اور سرفراز احمد 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے چھ جب کہ بریس ویل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو اڑتیس رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز چھ سو بارہ رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کین ولیمسن کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،انہوں نے اپنے کیئریر کی پانچویں ڈبل سنچری سکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا