کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن،نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز میں بغیر وکٹ کھوئے ایک سو پینسٹھ رنز

منگل 27 دسمبر 2022ء

کراچی ٹیسٹ،دوسرے دن کا کھیل ختم،پاکستان کے چار سو اڑتیس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے ایک سو پینسٹھ رنز بنا لئے تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے دن اپنی پہلی کا اننگز کا آغاز تین سو سترہ رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر کیا تو بابر اعظم اپنے انفرادی سکور ایک سو اکسٹھ رنز میں بغیر اضافہ کئے ہی آوٹ ہوگئے،جبکہ آغا سلمان نے ایک سو تین رنز کی اننگز کھیلی باقی کوئی پاکستانی بلے باز کیوی باولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور پاکستان اپنی پہلی اننگز میں چار سو اڑتیس رنز آوٹ ہوگیا،پاکستان کی طرف سے بابر اعظم ایک سو اکسٹھ،سلمان آغا ایک سو تین اور سرفراز احمد چھیاسی کے انفرادی سکور کے ساتھ نمایاں رہے نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سائوتھی نے تین،اعجاز پٹیل،بریس ویل اور ایش سودھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نیل واگنر نے ایک وکٹ لی نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے ایک سو پینسٹھ رنز جوڑے،کھیل ختم ہوا تو ٹام لیتھم اٹھہتر اور ڈیون کانوے بیاسی کے انفرادی سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟