دو بار گولڈن بال جیتنے کا اعزاز،لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی

پیر 19 دسمبر 2022ء

فیفا ورلڈکپ تاریخ میں لیونل میسی دو بار گولڈن بال حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کے لیونل میسی دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنھوں نے فیفا ورلڈ کپ مقابلوں میں دوسری بار ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا اور انہیں گولڈن بال دیا گیا،میسی نے دوہزار چودہ اور دو ہزار بائیس کے ورلڈ کپ میں گولڈن بال حاصل کیا فیفا ورلڈکپ مقابلوں میں انیس سو بیاسی میں اٹلی کے پاولو روسی،انیس سو چھاسی میں ارجنٹینا کے ڈیاگو میراڈونا،انیس سو نوے میں اٹلی کے سلواتور،انیس سو چورانوے میں برازیل کے روماریو،انیس سو اٹھانوے میں برازیل کے رونالڈو دوہزار دو میں جرمنی کے اولیور کاہن نے گولڈن بال حاصل کیا،اسی طرح دوہزار چھ میں فرانس کے زین الدین زیدان،دوہزار دس میں یوراگوئے کے ڈیاگو فورلن، دوہزار اٹھارہ میں کروشیا کے لوکموڈرک یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی