برسبین ٹیسٹ دو دن میں ختم،آسٹریلیا فاتح،جنوبی افریقہ کو شکست

اتوار 18 دسمبر 2022ء

برسبین ٹیسٹ دوسرے دن ہی ختم،آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی،دودنوں میں تیز وکٹ پر چونتیس وکٹیں گریں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی، برسبین کی تیز وکٹ پر پہلا ٹیسٹ دودن میں ہی فیصلہ کن ثابت ہوگیا اور دو دن میں مجموعی طور پر چونتیس وکٹیں گریں برسبین ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک سو باون سکور بنا سکی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کے بانوے رنز کی اننگز کے باعث دو سو اٹھارہ رنز سکور کئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف ننانوے رنز بنا کر آوٹ ہوگئی جس کے بعد آسٹریلیا کو چونتیس رنز کا ہدف ملا جو چار وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا نے پورا کر لیا آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کی طرف سے ربادا نے آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف