کراچی ٹیسٹ،پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم تین سو چار رنز بنا کو آوٹ،جیک لیچ کے چار شکار

هفته 17 دسمبر 2022ء

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم تین سو چار رنز بنا کر آوٹ،پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر سات رنز بنا لئے پاکستان کی پہلی اننگز کا آغاز کچھ نہیں اچھا تھا،عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا ، عبد اللہ شفیق 8 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ 46 کے مجموعے پر شان مسعود بھی 30 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے،کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی بھی کھانے کے وقفے سے قبل اولی رابنس کا شکار بنے انہوں نے پینتالیس رنز جوڑے پاکستانی ٹیم کی وکٹیں وقفے وفقے سے گرنے کا عمل جاری رہا۔سعود شکیل 23 رنز بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے تو محمد رضوان 19 رنز بنا کر جو روٹ کی فل ٹاس گیند پر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے، بابر اعظم 78 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ہوئے تو فہیم اشرف 4 رنز بنا سکے۔ آغا سلمان اور نعمان علی نے انگلش بولرز کے سامنے ٹھہرنے کی کوشش ضرور کی لیکن 20 رنز بنا کر نعمان علی بین اسٹوکس کا شکار بنے،آغا سلمان بھی 56 اور ابرار 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 304 کا مجموعہ بنا سکی، انگلینڈ کی طرف سےجیک لیچ نے 4، ریحان احمد نے 2 جبکہ رابنسن، مارک ووڈ اور روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلیںد کی پہلی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہیں ہوا،انگلینڈ نے پہلے روز تین اوورز کا سامنا کیا اور ایک وکٹ کے نقصان پر سات رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کے زیک کراؤلی بغیر کوئی رن بنائے ابرار احمد کی گیند پر آوٹ ہوئے۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار