سٹار فٹبالر میسی ورلڈ کپ جیتنے سے ایک میچ کی دوری پر

بدھ 14 دسمبر 2022ء

یسی کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا موقع،ایک فتح درکار،پانچواں فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے والے میسی ارجنٹائن کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے،موجودہ ورلڈ کپ ممکنہ طور پر میسی کا آخری ورلڈ کپ ہے جس کے بارے میں وہ پہلے ہی بتا چکے ہیں،اور اس ورلڈ کپ میں شاندار کاکردگی کے بعد میسی اور انکی ٹیم ورلڈ جیتنے سے ایک میچ کی دوری پر ہیں میسی نے2005 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ ارجنٹائن کے لیے 164 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور 90 گول کے ساتھ ملک کے سب سے زیادہ ریکارڈ سکورر ہیں۔ جبکہ انہیں ورلڈ کپ میں بھی ارجنٹائن کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے ورلڈ کپ میں گیارہ گول کئے ہیں 2005 میں ہنگری کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میسی کے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز کا دورانیہ صرف دو منٹ تک رہا لیکن انہوں نے ارجنٹائن کی ٹیم میں جلد جگہ بنائی اور 2006 میں اپنے پہلے ورلڈ کپ کے لیے جرمنی کا سفر کیا۔ اسکے بعد جنوبی افریقہ میں 2010 ایڈیشن، 2014 میں برازیل، جہاں ارجنٹائن فائنل تک پہنچا اور روس میں 2018 میں ٹورنامنٹس کھیلے۔قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے بعد امکان ہے کہ میسی بین الاقوامی فٹبال مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے لیکن وہ اپنے آخری ورلڈ کپ اور آخری میچ دونوں کو یادگار بنانے کے خواہشمند ہیں




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر