راولپنڈی ٹیسٹ،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی،سیریز میں ایک صفر کی برتری

پیر 05 دسمبر 2022ء

راولپنڈی ٹیسٹ،انگلینڈ نے پاکستان کو ۷۴ رنز سے شکست دے دی،سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ کے 343 رنزکے رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 268 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ کھیل کے پانچویں روز پاکستان نے دوسری اننگز 2 وکٹ کے نقصان پر 80 رنز سے شروع کی تو ابتدا میں ہی امام الحق 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔امام کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے انگلش بولرز کے خلاف مزاحمت کی اور 87 رنز کی شراکت قائم تاہم محمد رضوان 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے سعود شکیل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آغا سلمان 30 اور ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے اظہر علی 40 رنز بنا کر روبنسن کا شکار بنے۔ بعدازیں اینڈرسن نے زاہد محمود اور حارث رؤف کو آؤٹ کیا۔ جیک لیچ نے نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے ٹیم کو فتح دلائی،22 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی۔بائیس سال قبل کراچی میں انگلش ٹیم نے چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی انگلش ٹیم کی جانب سے اینڈرسن اور رابنسن نے 4، 4 جبکہ لیچ اور بین اسٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کے اولی رابنسن عمدہ بولنگ پرمین آف دی میچ قرار پائے۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار