راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کو جیت کےلئے دو سو تریسٹھ رنز درکار،آٹھ وکٹیں باقی،ٹیسٹ کا آخری دن دلچسپ ہونے کا امکان

اتوار 04 دسمبر 2022ء

انگلش کپتان کی دلیرانہ ڈیکلیئریشن نےپنڈی ٹیسٹ کو دلچسپ بنا دیا، تین سو تینتالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسی رنز پر پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں، امام الحق چٹان کی طرح ڈٹے ہیں اورپہلی اننگز میں سنچری کے بعد دوسری باری میں بھی تینتالیس رنز پر ناقابل شکست ہیں،عبداللہ شفیق چھ اور کپتان بابراعظم چار رنز بنا کر چوتھے دن کے آخری سیشن میں پویلین لوٹے،پانچویں دن پاکستان کو فتح کےلئےدوسو تریسٹھ رنز درکارہیں۔ مہمان بیٹرز نے دوسری اننگز میں بھی ٹی ٹوئنٹی والی بیٹنگ جاری رکھی، صرف پینتیس اووز میں ساڑھے سات رنز کی اوسط سے دوسو چونسٹھ رنز بنائے،روٹ ،بروک اور کرالر کی نصف سنچریاں، وقفے وقفے سے سات کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ بیٹنگ وکٹ، ایک سیشن پانچویں روز نوے اوورز کا کھیل،ہدف تین سو تینتالیس رنز، بین اسٹوک نے دوسوچونسٹھ پر اننگز ڈیکلیئرکرکے سب کو حیران کردیا،نسیم شاہ، محمد علی اورزاہد محمود کی دو دووکٹیں، ایک آغاسلمان کے حصے میں آئی۔ ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق بیس کے مجموعی سکور پر چھ رنز بنا کرآوٹ ہوئے،اسی سکور پر اظہرعلی انگلی پربال لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جب کہ پچیس پر بابراعظم بھی چاررنز بنا کر ہم منصب اسٹوک کا شکار بنے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہواتو پاکستان کے اسی رنزدوکھلاڑی آوٹ تھے، امام تینتالیس اورسعود شکیل چوبیس رنز پرناٹ آوٹ ہیں، پہلی اننگز میں انگلینڈ نے چھ سو ستاون پاکستان نے پانچ سو اناسی رنزبنائے تھے




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ