قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ ،دو پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

بدھ 24 اپریل 2024ء

قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحا میں جاری قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 14 سالہ عبداللّٰہ زمان کوارٹر فائنل میں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی 8 سالہ ریان زمان انڈر 11 کے سیمی فائنل مین پہنچ گئے۔ پری کوارٹر فائنل میں عبداللّٰہ زمان امریکی کھلاڑی اویک گھوش کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔ ان کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، گیارہ چھ اور گیارہ چھ رہا۔ دوسری جانب کوارٹر فائنل میں انڈر11 کیٹگری میں ریان زمان نے مصر کے پلیئر کو 1-3 گیمز سے شکست دی،ریان زمان کی کامیابی کا اسکور نو گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ چھ اور گیارہ نو رہا۔ واضح رہے کہ دونوں بھائی سابق چیمپئن منصور زمان کے صاحبزادے ہیں۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار