پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

پیر 25 مارچ 2024ء

پاکستان کرکٹ بورڈ نےفٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا،فٹنس کیمپ کاکول میں کل سے شروع ہوگا پی سی بی کےمطابق فزیکل فٹنس کیمپ کل سے8 اپریل تک جاری رہے گا جس میں 29 کھلاڑی شریک ہونگے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فٹنس کیمپ میں بابراعظم،محمد رضوان،صائم ایوب،فخرزمان، صاحبزادہ فرحان،حسیب اللہ اور سعود شکیل شامل ہیں۔ فٹنس کیمپ میں محمد حارث،سلمان علی آغا،اعظم خان، افتخار احمد،شاداب خان،عماد وسیم،اسامہ میر، محمد نواز اور مہران ممتاز، ابرار احمد،شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی اور حسن علی،محمد علی،زمان خان،وسیم جونیئر،عامر جمال اور حارث روف کو شامل کیا گیا، حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والےفاسٹ بولر محمد عامرکو بھی فٹنس کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے ،جبکہ پی ایس ایل کے بہترین بیٹر عثمان خان اور ایمرجنگ پلیئر عرفان خان نیازی کو بھی شامل کیا گیا ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا